·ہمارے یہاں ایسی نفیس چیزوں کی، چاہے وہ زیورات ہوں یا استعمال کی کچھ خاص اشیاء، بہت لمبی ہِسٹری ہے۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہماری لوکل اسکالرشپ میں اس کا خاطر خواہ، تسلی بخش اور مکمل ذکر نہیں ہے۔ یہ چیزیں زیورات کی کیٹگری میں تو گِن لی گئی ہیں لیکن اس کو سمال آبجیکٹ کے پوائنٹ آف وِیو سے مُحقّق نے نہیں دیکھا۔ میں اس کیٹیگری کو بہت وسیع سمجھتا ہوں۔ میں نا صرف زیورات اور نفیس چیزوں کو سمال آبجیکٹ گنتا ہوں بلکہ ایک فنکار کے طور پر ان چیزوں کو بھی سمال آبجیکٹ سمجھتا ہوں جن کے ذریعے نفیس چیزیں بنتی ہیں۔ اسی طرح وہ
چیزیں جو خاندانوں میں نسَل در نَسل چلتی ہیں، جب وہ چیزیں قدرتی طور پر آپ کے لیئے بہت اہم ہو جاتی ہیں ۔
میں سمجھتا ہوں کہ تین چیزوں کی بنیاد پر کسی شے کی اہمییت قائم ہوتی ہے۔ پہلی یہ کہ وہ کِس ٹائم اینڈ اسپیس میں موجودہ ہے۔ دوسری یہ کہ آپ کا اس چیز سے تعلق کیا ہے۔ تیسری یہ کہ آپ اس چیز کے بارے میں احساسات کیا رکھتے ہیں۔
میرے نزدیک یہ تینوں چیزیں بہت اہم ہیں، بلکہ میں تو اکثر ایسی خصوصی چیزوں پر سوال بھی اٹھاتا ہوں۔ مثلاً جو چیزیں ہمارے خاندانوں میں ہمیں پچھلی نسلوں سے ہاتھ در ہاتھ وصول ہُوئی ہوتی ہیں، ان میں سے اکثر تو اِس قابل ہوتی ہیں کہ وہ کافی سالوں تک صحیح حالت میں قائم رہ سکتی ہیں۔ تو سمجھیں اگلی سے اگلی نسل اُن سے پورا فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ لیکن کئی چیزیں بالکل ایسی نہیں ہوتیں۔ اِن کی اہمیت تو بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن مٹیِریل لائف بڑی کم ہوتی ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ کیا وہ کم اہم ہیں؟